• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کار ساز کمپنیوں کےعارضی بحال لائسنس دوبارہ معطل

شائع January 1, 2024
کارساز کمپنیاں گاڑیوں کےآلات واسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
کارساز کمپنیاں گاڑیوں کےآلات واسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

نگران حکومت میں کارمینیوفیکچررز کےخلاف بڑے ایکشن کے بعد دیے جانے والے عارضی ریلیف کی مدت ختم ہونے پر کار مینیو فکچررز کےعارضی طور پر بحال لائسنس دوبارہ معطل ہوگئے-

ڈان نیوز کے مطابق اس سےقبل وزارت صنعت و پیداوار نےتین بڑی کار کمپنیوں کے معطل شدہ مینوفیکچرنگ لائسنس 31 دسمبر 2023 تک عارضی بحال کئے تھے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کےمطابق تین بڑی کارکمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس مستقل بحال کرنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کار کمپنیوں نے بزنس پلان جمع کرادیا تھا تاہم ابھی تک جمع کرائے گئے پلان پرفیصلہ نہیں ہوا-

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے کار مینیوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کردیئے تھے اور 31 دسمبر2023 تک کار مینوفیکچررز سے بزنس پلان طلب کیا گیاتھا-

اس سے قبل کار منیوفکچررز کےخلاف گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کےتحت تین بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کئے گئے تھے-

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق کارسازکمپنیوں نےگاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں بڑھائی اور دو فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کرپائیں-

کارساز کمپنیاں گاڑیوں کےآلات واسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024