• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز

شائع January 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمازون پرائم پر ریلیز کردیا گیا۔

شراب، عریانیت، قتل و غارت گری اور تشدد کے مناظر سے بھرپور ویب سائٹ کو ایمازون پرائم پر انتباہ کے ساتھ یعنی صرف بالغان کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔

ویب سیریز کو ایمازون پرائم پر ریلیز کیے جانے کے حوالے سے اس کے ہدایت کار کاشف رضوی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ویب سیریز میں وڈیرہ سسٹم اور اس سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔

کاشف رضوی کا کہنا تھا کہ ویب سیریز میں خواتین کو با اختیار بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ویب سیریز کی مرکزی اداکارہ فضا ملک کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کا ایمازون کے لیے منتخب ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کاہ کہ مذکورہ ویب سیریز اور پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کو درپیش مسائل کو دنیا تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

ویب سیریز کے جاری کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وڈیرے کس طرح اپنے ماتحت افراد کی خواتین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی رانی کوٹ کے صحرائی گاؤں میں موجود بہادر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو تشدد اور استحصال برداشت کرنے کے بعد ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024