• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

بیٹی کی شادی پر عامر خان کے رونے کی ویڈیوز وائرل

شائع January 11, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تین جنوری کو ہندو دوست نوپور شیکھرے کے ساتھ اپنی شادی رجسٹرڈ کروانے کے بعد 11 جنوری کو ہندومت اور مسیحیت کے مطابق بھی شادی کی رسومات ادا کردیں۔

یہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ ارا خان اور نوپور شیکھرے ہندو اور دیگر مذاہب کی رسومات کے تحت بھی شادی کریں گے۔

دونوں کی مسیحی اور ہندو مذہب کی رسومات کے تحت ادے پور میں شادی سر انجام پائی، جہاں دونوں کے اہل خانہ سمیت شوبز اور میڈیا سمیت دیگر شعبہ جات کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ارا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عامر خان کے رونے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

ارا خان کی شادی کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان کو بیٹی کی جانب سے شوہر کو بوسہ دینے کے وقت روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عامر خان اپنے آنسوں پونچھتے دکھائی دیتے ہیں اور اداس چہرے کے ساتھ بیٹی کی شادی پر ٹوٹے دل کے ساتھ تالیاں بھی بجاتے دکھائی دیتے ہیں۔

عامر خان کی جانب سے بیٹی کی شادی کے موقع پر آنسوں بہانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں بہادر اور پیار کرنے والا والد قرار دیا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی بیٹی کی شادی کے موقع پر عامر خان کے جذباتی ہونے کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

ارا خان کی شادی ان کے دیرینہ ہندو دوست نوپور شیکھرے سے ہوئی ہے، ارا خان کے شوہر ان کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ ارا خان کے والد یعنی عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024