• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:46pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:54pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:46pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:54pm

مرتضیٰ سولنگی کو پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور پر تنقید کا کوئی حق نہیں، نیر بخاری

شائع January 11, 2024 اپ ڈیٹ January 12, 2024
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری— فائل فوٹو: ڈان نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے پارٹی منشور کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کو اگر سیاست کرنے کا شوق ہے تو وہ استعفی دے کر الیکشن لڑیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے کہا کہ اگر ہمیں ملک بچانا ہے تو بلاول بھٹو کے 10 نکاتی ایجنڈے کو پاکستان کے معاشی پلان کا حصہ بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد پاکستان کے عوام کے مسائل کا ایک ناگزیر حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت دوررس سوچ رکھتی ہے اور ہمارا 10 نکاتی منشور مستقبل کے ترقی یافتہ پاکستان کی جانب ایک قدم ہے۔

نگران وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیر بخاری نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور پر تنقید کریں۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کو اگر سیاست کرنے کا شوق ہے تو وہ استعفیٰ دے کر الیکشن لڑیں۔

واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ ان کا منشور حقیقت پسندانہ ہونا چاہے۔

انہوں نے کسی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ 300یونٹ مفت بجلی اور تنخواہیں دگنی کرنے جیسی باتوں سے گریز کرنا چاہے۔

تاہم نگران وزیر اطلاعات نے بظاہر اس بیان سے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جس نے اپنے انتخابی منشور میں 300 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی اور تنخواہیں دگنی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025