بیرسٹر گوہر کی چیف الیکشن کمشنر، اراکین الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور چاروں اراکین الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی علیحدہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کیس میں فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں رکاوٹ اور پکڑ دھکڑ پر 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان حلفی بھی درخواست کے ساتھ جمع کروائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر کی جانب سے یہ درخواست ایسے وقت میں دائر کی گئی ہے جب انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں آج سماعت کے لیے مقرر ہے۔