’ٹکسالی گیٹ‘ کے ٹریلر کی تعریفیں

شائع January 19, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

آنے والی میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھتے ہی شائقین نے فلم کی کہانی کی تعریفیں کیں۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں فلم کے تقریبا تمام کرداروں کو دکھایا گیا ہے، جس میں عفت عمر اور علی خان کو وکیل کے روپ جب کہ افتخار ٹھاکر کو پولیس عہدیدار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں یاسر حسین کو رقاصائوں کے ہجروں میں عیاشی کرنے والے شخص کے طور پر دکھایا گیاہے۔

ٹریلر میں عائشہ عمر کو رقاصہ یا جسم فروش کے روپ میں دکھایا گیا ہے جب کہ اداکارہ مہربانو کو بھی ایسی ہی گھروں میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی نوجوان لڑکی کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔

نیر اعجاز کو بھی ایسے ہی لوگوں کے سسٹم کا حصہ دکھایا گیا ہے اور ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی جسم فروش اور رقاصائوں کی زندگی اور مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کہانی ابو علیحہ نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہے جب کہ وہ فلم کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں علی خان، بابر علی، خالد انعم، نیر اعجاز، عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین اور افتخار ٹھاکر سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کا نام پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قدیمی دروازے ٹکسالی پر رکھا گیا ہے اور فلم کو وہیں فلمایا گیا ہے۔

ٹکسالی گیٹ کو آئندہ ماہ فروری میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور شائقین کی جانب سے ٹریلر کی تعریفیں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024