• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

اسکن کیئر پروڈکٹس بچوں کی جلد کیلئے خطرناک قرار

شائع January 27, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جلد کو نکھارنے والی کریم اور سیریم بچوں کی جلد کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایسوسی ایشن فار ڈرمیٹالوجسٹ نے خبردار کیا ہے کہ 8 سال سے کم عمر کے بچوں میں اسکن کیئر پروڈکٹس استعمال کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان انہیں کئی مسائل سے دوچار کرسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جلد نکھارنے والی کریم اور سیرم بچوں کی جلد کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں کیونکہ ان میں ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو صرف بالغ عمر کے افراد ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

کم عمر بچوں کی جانب سے ایسی کریم اور اسکن کیئر پروڈکٹس استعمال کرنے پر انہیں الرجی یا جلدی مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈرماٹولوجی اینڈ اسکن سائنس کی پروفیسر لی کا کہنا تھا کہ کچھ کریم اور پروڈکٹس (مثال کے طور پر سن اسکرینز، موئسچرائزرز اور کلینزر ) خاص طور پر بچوں کے لیے ہوتی ہیں کیونکہ ان میں وہ کیمیکلز شامل نہیں ہوتے جو بالغ افراد کے استعمال کرنے والی پروڈکٹس میں شامل کیے جاتے ہیں۔

بڑی عمر کے افراد کو کریم استعمال کرتے ہیں ان میں کولیجن شامل ہوتا ہے، یہ کولیجن انسان کے جسم میں قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے لیکن ان کریمز کا استعمال بچوں کے لیے غیر ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024