سپریم کورٹ: طاہر صادق کی اہلیہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت

شائع January 29, 2024
—فائل فوٹو:اے پی پی
—فائل فوٹو:اے پی پی

سپریم کورٹ نے طاہر صادق کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، طاہر صادق کی اہلیہ کے کاغذات پر اعتراض کنندہ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے اعتراض دائر کرنے سے اظہار لاعلمی کر دیا۔

عدالت نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو انتخابات کے بعد طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار طاہر صادق کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تھی۔

طاہر صادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، آزاد امیدوار نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024