• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا

شائع January 31, 2024
آزاد امیدوارحماد اظہر —فائل فوٹو: اے پی پی
آزاد امیدوارحماد اظہر —فائل فوٹو: اے پی پی

آزاد امیدوار حماد اظہر نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت حماد اظہر نے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔

وکیل آفتاب یاسر نے بتایا کہ اشتہاری کی اہلیت کے حوالے سے آپ کا فیصلہ بھی آچکا ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہرکو فائدہ نہیں ہوگا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے لگتا ہے حماد اظہر سرینڈر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

معاون وکیل آفتاب عالم یاسر کا کہنا تھا کہ سرینڈر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حماد اظہر این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے ۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024