احساس نہیں تھا کہ لڑکوں کا گروپ کس نظر سے ہماری ویڈیوز دیکھتا ہوگا، ٹک ٹاکر اسد

شائع February 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مذہب اسلام کی خاطر بیوی کے بغیر ولاگز اور ویڈیوز بنانے کا اعلان کرنے والے ٹک ٹاکر اسد کا کہنا ہے کہ پہلے انہیں اس بات کا احساس ہی نہیں تھا کہ اہلیہ کے ہمراہ ان کی ویڈیوز لڑکوں کے گروپ کس نظر اور سوچ کے تحت دیکھتے ہوں گے۔

ٹک ٹاکر اسد نے گزشتہ ماہ جنوری میں اپنے ولاگ میں بتایا تھا کہ اب وہ مذہب اسلام کی خاطر بیوی کے بغیر ہی ویڈیوز بنائیں گے۔

وہ پہلے اہلیہ کے ہمراہ ولاگز اور دیگر ویڈیوز بناتے تھے اور ان کی ویڈیوز لاکھوں افراد دیکھتے تھے۔

اسد نے اہلیہ کے بغیر ویڈیوز اور ولاگز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ویڈیوز بناتے اور دولت کماتے کماتے اتنے اندھے ہوگئے کہ وہ اپنے مذہب اسلام اور خدا سے بھی دور ہوگئے۔

اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پہلے انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ کی ویڈیوز دوسرے مرد کس نظر اور سوچ کے ساتھ دیکھ رہے ہوں گے۔

اسد نے انٹرویو میں بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیوز پر اگر ہزاروں کمنٹس بھی آتے تھے تو ہمیں ان ہی افراد کی نیت کا کمنٹس سے پتا چلتا تھا جو کہ کمنٹس کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کمنٹس کرنے والے افراد کے علاوہ بھی لاکھوں افراد اور لڑکوں کے گروپ مل کر ان کی اہلیہ کے ہمراہ ویڈیوز دیکھتے ہوں گے اور انہیں ان کی نیت اور سوچ کا پتا نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شادی سے قبل وہ بھی اپنے لڑکوں کے گروپ میں بیٹھ کر اس طرح کی فیملی ولاگز کی ویڈیوز دیکھا کرتے تھے۔

اسد نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اب وہ اہلیہ کے بغیر ہی ویڈیوز بنائیں گے۔

اب ٹک ٹاکر اہلیہ کے بغیر ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اب ٹک ٹاکر اہلیہ کے بغیر ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی اہلیہ کو ویڈیوز اور ولاگز بنانے کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ ان کی خاطر ویڈیوز اور ولاگز میں آتی تھیں۔

ایک سوال پر اسد نے بتایا کہ شادی کے وقت ان کی عمر 18 برس تھی جب کہ ان کی اہلیہ اور ان کی عمر میں ایک سال کا فرق ہے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کی بیوی ان سے ایک سال کم عمر ہیں یا زائد العمر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کم عمری میں شادی کرنے پر انہیں دوست تنقید اور مذاق کا نشانہ بھی بناتے رہے لیکن انہوں نے والدین کی رضامندی اور ان کی خوشی سے ہی جلد شادی کی اور انہیں بھی جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کا شوق تھا۔

خیال رہے کہ اسد نے فروری 2020 میں اپنی ہم عمر نوعمر لڑکی نمرہ سے شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں، جس کے بعد وہ اسٹار بن گئے تھے۔

شادی کے بعد دونوں نے یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ایک ساتھ اور علیحدہ علیحدہ ویڈیوز بھی بنائیں اور خوب شہرت اور دولت بٹوری، ان کے ہاں اگست 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اسد اور نمرہ نے فروری 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اسد اور نمرہ نے فروری 2020 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024