• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

این ٹی ڈی سی کی بد انتظامی کے باعث صارفین سستی بجلی سے محروم

شائع February 5, 2024
نیپرا نے ہدایت دی  ہے کہ این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کے لیے جامع پروگرام مرتب کرے۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی
نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کے لیے جامع پروگرام مرتب کرے۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے پاور پلانٹس مقررہ مدت میں بجلی کی ترسیل کے انتظامات میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے باعث صارفین سستی بجلی سے محروم ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بھی پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے عارضی انتظامات پر اظہار تشویش کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی مقررہ بجٹ اور مدت میں منصوبے مکمل کرنے میں ناکام رہی، این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کے لیے تاحال عارضی انتظامات ہی کررہی ہے اور ترسیلی نظام نہ ہونے سے بجلی صارفین کو مہنگی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

دستاویز کے مطابق پاور سیکٹر میں عارضی انتظامات کے مستقبل میں تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں، این ٹی ڈی سی میں پیشہ ور افرادکی کیپیسٹی بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے۔

نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی بجلی کی ترسیل کے لیے جامع پروگرام مرتب کرے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کا 2 سال میں 369.2 ارب روپے سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024