• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں آپریشنز، 9 دہشت گرد ہلاک

شائع February 17, 2024
آپریشن کے دوران 29 سالہ جوان شاہ زیب اسلم بہادری سے لڑتا ہوا شہید ہوگیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
آپریشن کے دوران 29 سالہ جوان شاہ زیب اسلم بہادری سے لڑتا ہوا شہید ہوگیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت رحمت اللہ عرف بدر منصور اور امجد عرف بابری کے ناموں سے ہوئی۔

دوسرا آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، جن سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آپریشن کے دوران 29 سالہ جوان شاہ زیب اسلم بہادری سے لڑتا ہوا شہید ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025