• KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
  • KHI: Maghrib 7:02pm Isha 8:24pm
  • LHR: Maghrib 6:42pm Isha 8:11pm
  • ISB: Maghrib 6:51pm Isha 8:23pm
Live Election 2024

مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، صدر مملکت

شائع February 19, 2024

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اسلام آباد میں ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا اور سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، کروڑوں نوجوان ووٹرز کی جانب سے جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔

صدر مملکت نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کے لیے فکری صلاحیت کی کمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025