• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
Live Election 2024

پنجاب اسمبلی میں مختلف محکموں کیلئے 358 ارب روپے کا بجٹ منظور

شائع February 28, 2024

پنجاب اسمبلی نے مختلف محکموں کے لیے 358 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کے لیے 13 ارب 872 کروڑ، تعلیم کے لیے دس ارب 16 کروڑ جبکہ ہیلتھ سروسز کے لیے 27 ارب 64 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ زراعت کے لیے 21 ارب 63 کروڑ روپے، سول ورکس کے لیے ایک ارب 25 کروڑ 81 لاکھ 16 ہزار ، ریلیف پیکج کی مد میں ایک ارب 31 کروڑ 36 لاکھ روپے اور سبسڈیز کی مد میں 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں متفرق کی مد میں 62 ارب روپے، گندم اور شوگر کی خریداری کے لیے 30 ارب روپے اور ڈویلپمنٹ کی مد 28 ارب روپے رکھیں گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024