• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی آئی اے کا ایک ماہ میں دوسرا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

شائع March 2, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک ماہ میں دوسرا فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں غائب ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ جبران بلوچ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی کے-783 پر کیبن کریو کا حصہ تھے، 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز پی کے-782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا۔

ترجمان کے مطابق جس جبران بلوچ واپس ڈیوٹی پر نہیں پہنچے تو عملے نے ان کے ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لی لیکن وہ وہاں نہیں تھے۔

ان کے کمرے سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے حکام کو فضائی میزبان جبران بلوچ کے مقام کا پتہ لگانے میں مدد مل سکے، حکام کو 2005 میں پی آئی اے میں شامل ہونے والے جبران بلوچ کے ٹھکانے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

قبل ازیں 26 فروری کو ایک ایئر ہوسٹس مریم رضا بھی اسلام آباد سے پرواز پی کے 782 پر پہنچنے کے بعد ٹورنٹو میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئی تھیں۔

رواں سال اب تک کیبن کریو کے تین ارکان کینیڈا پہنچنے کے بعد غائب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ سال پی آئی اے کے کیبن کریو کے کم از کم 7 ارکان فلائٹ ڈیوٹی کے دوران غائب ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں غائب ہونے کا یہ رجحان وہاں کے قانون کی وجہ سے بڑھتا جارہا ہے جو ملک میں داخل ہونے کے بعد بہ آسانی پناہ حاصل کرلیتےہیں۔

نیشنل کیریئر کے ترجمان کے مطابق عملے کے ارکان میں سے ایک جو کچھ سال قبل ڈیوٹی کے دوران وہاں سے غائب گیا تھا، اب کینیڈا میں آباد ہو گیا ہے اور عملے کے دیگر ارکان کو بھی ایسا کرنےکا ’مشورہ‘ دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024