• KHI: Fajr 4:19am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:20am Sunrise 5:03am
  • KHI: Fajr 4:19am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:20am Sunrise 5:03am

عاصم اظہر کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل

شائع March 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی جانب سے اپنے ہونے والے سالے کی شادی تقریبات کے دوران بھارتی گانے پر کی جانے والی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی کے بھائی رامس علی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جن میں گلوکار سمیت دیگر اداکاروں کو بھی مختلف گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

عاصم اظہر سے قبل اداکار ثمر جعفری کی بھی رامس علی کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،جس میں وہ دوست کے ساتھ ابرارالحق کے گانے نچ پنجابن نچ پر ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

علاوہ ازیں عاصم اظہر کی تقریبات کے دوران گلوکاری کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جب کہ ثمر جعفری کی جانب سے بھی سر بکھیرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

اب عاصم اظہر کی جانب سے بھارتی گانے چل چھیاں چھیاں پر دوست کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی ڈانس پرفارمنس کو سراہا۔

چل چھیاں چھیاں پر عاصم اظہر نے اچھا ڈانس کیا اور صارفین نے بھی ان کے دوست کے بجائے گلوکار کے ڈانس کو اچھا قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024