چیئرمین سینیٹ کی سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرا بگٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی بلوچستان کی پسماندگی، عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے سے بےروزگاری اور لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔