• KHI: Fajr 4:34am Sunrise 5:56am
  • LHR: Fajr 3:48am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:46am Sunrise 5:18am
  • KHI: Fajr 4:34am Sunrise 5:56am
  • LHR: Fajr 3:48am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:46am Sunrise 5:18am
Live Election 2024

عوام کو سیکیورٹی دینے کے سوا فوج کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا، کور کمانڈرز کانفرنس

شائع March 5, 2024

کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کو سیکیورٹی دینے کے سوا فوج کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیہ کے مطابق 263ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

کور کمانڈرز نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا، اس سے زیادہ افواج پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

فورم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کچھ مخصوص سیاسی عناصر سوشل میڈیا پر اور میڈیا کے کچھ حصوں کی طرف سے مداخلت کے غیر مصدقہ الزامات کے ساتھ مسلح افواج کو بدنام کیا جارہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025