گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مارچ سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس آرٹیکل 109 کی شق ’اے‘ کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔