• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سپریم کورٹ: بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف وفاقی حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری

شائع March 18, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اداروں پر رجسڑیشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق فردر ٹیکس اور ایکسٹرا ٹیکسز رجسڑیشن نہ کروانے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے، جی ایس ٹی ہمارے ادارے پہلے ہی ادا کر رہے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آدھا ٹیکس دینا ہے، آدھا نہیں، عجیب بات ہے، آپ یا تو کہہ دیں کہ ہم پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

دریں اثنا عدالت نے درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے اور کیس کی مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024