• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

یومیہ سات گھنٹے سے کم نیند ہائی بلڈ پریشر کا سبب

شائع April 1, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

ایک منفرد اور طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ سات گھنٹے سے کم دورانیے پر نیند سے ہائی بلڈ پریشر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات سے بھی یہ ثابت ہوا تھا کہ نیند کی کمی ہائی بلڈ پریشر کو بڑھا دیتی ہے، تاہم اب ماہرین نے نیند کے دورانیے کو اس سے جوڑا ہے۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے دنیا کے 6 مختلف ممالک کی 16 تحقیقات کا جائزہ لیا اور انہوں نے لاکھوں افراد کی صحت کو جانچا۔

تمام تحقیقات سال 2000 سے 2023 تک کی گئی تھیں اور ماہرین نے 10 لاکھ رضاکاروں میں ہائی بلڈ پریشر کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے تحقیقات کا مطالعہ کرکے اخذ کیا کہ یومیہ سات گھنٹے سے کم دورانیے کی نیند سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں ہوجاتا ہے۔

تحقیق کا حصہ رہنے والے ایرانی پروفیسر کے مطابق سات گھنٹے سے کم دورانیے پر نیند کرنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کے امکانات 7 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں جب کہ 5 گھنٹے تک نیند کرنے سے یہ امکانات 11 فیصد تک جا پہنچتے ہیں۔

اگرچہ ماہرین نے بتایا کہ نیند کی کمی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتی ہے، تاہم تحقیق کے دوران اس بات کی تفتیش نہیں کی گئی کہ آخر انسان کو سونے میں مشکلات کیوں پیش آتی ہیں۔

تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر ڈپریشن، شراب نوشی، سگریٹ نوشی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے انسان کو سونے میں مشکلات پیش آتی ہوں گی اور نیند کی کمی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتی ہے جو کہ امراض قلب اور فالج جیسی سنگین بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے یومیہ 8 گھنٹوں تک نیند کی جانی چاہئیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024