• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایک سال بعد ’کوک اسٹوڈیو‘ کا 15 واں سیزن ریلیز کرنے کا اعلان

شائع April 13, 2024
—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک اسٹوڈیو نے ایک سال کے وقفے کے بعد 14 اپریل سے پندرہواں سیزن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

’کوک اسٹوڈیو‘ کا پاکستان میں 2008 سے آغاز ہوا تھا اور جون 2008 میں اس کا پہلا سیزن ریلیز کیا گیا تھا۔

گزشتہ 16 سال میں اس کے 15 سیزن ریلیز کیے جا چکے ہیں اور ہر سال تقریبا ایک درجن یا اس سے زائد گانے ریلیز کیے جاتے ہیں۔

اس بار کوک اسٹوڈیو کے پندرہویں سیزن میں 11 گانے ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کی مختلف مقامی زبانوں کے گانوں کو بھی ریلیز کیے جائے گا۔

کوک اسٹوڈیو کے ہر سیزن میں پنجابی کے علاوہ عام طور پر پشتو، سندھی اور بلوچی زبان سمیت سرائیکی زبان کے گانے بھی ریلیز کیے جاتے ہیں جب کہ بعض مرتبہ انگریزی، ترک اور فارسی زبان کے گانوں کو بھی اردو کے ساتھ ریلیز کیا جاتا ہے۔

کوک اسٹوڈیو 15 کو بھی ذالفقار جبار خان المعروف ذلفی سمیت دیگر پروڈیوسرز پروڈیوس کریں گے اور اس میں دو درجن کے قریب گلوکاروں کے گانوں کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کوک اسٹوڈیو 15 کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا اور ممکنہ طور پر اس کا آخری گانا مئی کے اختتام یا پھر جون کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز جنوری 2022 میں کیا گیا تھا اور اس کا آخری گانا مارچ کے اختتام پر جاری کیا گیا تھا اور اس میں مجموعی طور پر 13 گانے ریلیز کیے گئے تھے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کنا یاری، تو جھوم اور پسوڑی نے بے حد پذیرائی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024