• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

ہنی سنگھ کے ساتھ گانے کی ویڈیو بننا ابھی باقی ہے، مہوش حیات

شائع April 16, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات نے بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنے گانے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گانے کی ویڈیو بننا ابھی باقی ہے۔

مہوش حیات نے حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی گلوکار کے ساتھ اپنے منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات بتائیں۔

گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے اور ہنی سنگھ کے درمیان کافی عرصے سے مشترکہ گانا ریلیز کرنے سے متعلق باتیں چل رہی تھیں لیکن کبھی وہ تو کبھی بھارتی گلوکار مصروف ہوجاتے تھے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری کی ہے اور انہوں نے گانا ریکارڈ کروادیا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ابھی صرف ان کی اور ہنی سنگھ کی آواز میں گانا ریکارڈ ہوا ہے، اس کی ویڈیو بننا ابھی باقی ہے اور اس میں مزید چند ماہ لگیں گے۔

اداکارہ کے مطابق ویڈیو بن جانے کے بعد ہی گانے کو ریلیز کیا جائے گا اور شائقین کو مزید چند ماہ تک انتظار کرنا پڑے گا۔

مہوش حیات نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ بھی گانے کی ویڈیو میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی یا نہیں؟ تاہم انہوں نے بتایا کہ جلد ہی گانے کی ویڈیو بنانے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ہنی سنگھ کے ساتھ گائے گئے گانے کی شاعری کس نے لکھی اور اس کی موسیقی کس نے ترتیب دی، تاہم انہوں نے گانے کو دو ممالک کا مشترکہ منصوبہ قرار دیا۔

اس سے قبل مہوش حیات نے گزشتہ ماہ ہنی سنگھ کے ساتھ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے بھارتی گلوکار کے ساتھ گانے میں اشتراک کیا ہے لیکن انہوں نے اس پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024