• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

شائع May 2, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان بھر میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے مقابلے اپریل میں مہنگائی 0.43 فیصد کم ہوئی، اپریل میں مہنگائی کم ہوکر 17.34 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 25.97 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 0.93 فیصد کمی ہوئی.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 19.40 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 14.46 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024