• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

شائع May 11, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

28 پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردری کی بنیاد پر ایرانی جیلوں سے رہا کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے مختصر بیان میں بتایا کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں اتفاق ہونے کے بعد 28 پاکستانی قیدوں کو چھوڑ دیا اور ان کی سزائیں معطل کر کے اسلامی وقار اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برادر ملک پاکستان واپس بھیج دیا۔

ان کی رہائی سے قبل ایرانی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی تھے جبکہ 60 ایرانی قیدی پاکستانی حکام کی تحویل میں تھے۔

ایرانی حکومت نے گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر تجویز پیش کی تھی کہ دونوں ممالک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی جیلوں میں قید ایک دوسرے کے شہریوں کو رہا کریں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایران کے نائب وزیر انصاف برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی امور ڈاکٹر عسکر گلیلان کے ساتھ بات چیت میں اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر وزارت داخلہ کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024