• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

فواد چوہدری کی ہاظم بنگوار کے فیشن پر تنقید

شائع May 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سابق وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اسسٹنٹ کمنشر (اے سی) ہاظم بنگوار کی جانب سے منفرد لباس پہن کر ہم اسٹائل ایوارڈز میں شرکت پر ناراضی کا اظہار کردیا۔

ہاظم بنگوار دو دن قبل سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہونے والی ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہیں منفرد فیشن ایبل لباس میں دیکھا گیا۔

ہاظم بنگوار کی فیشن ایبل لباس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور انہوں نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر ایوارڈز شو کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

ان کے ہمراہ شوبز شخصیات کی بھی اسٹائل ایوارڈز کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن پر شائقین نے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

ہاظم بنگوار پر بھی تنقید کی گئی اور ان کے سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔

ہاظم بنگوار پر تنقید کرنے والے افراد میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری بھی شامل ہیں، جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں ہاظم بنگوار کا نام لکھے بغیر ان پر تنقید کی اور انہیں اپنی سرکاری افسر شاہی کے رتبے کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

فواد چوہدری نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ جدید زمانے میں برصغیر کی بیوروکریسی سب سے جدید اور میرٹ پر مبنی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ برصغیر کی بیوروکریسی کی میرٹ اور قابلیت پر انگریز دور میں رپورٹ تیار کرنے والے ٹریولن رپورٹ کے مصنفین کبھی یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کل کو پاکستان میں بیورو کریسی کے اندر ایسا ہوگا۔

فواد چوہدری نے ہاظم بنگوار کا نام لکھے بغیر انہیں تلقین کی کہ وہ کم سے کم اپنے عہدے اور دفتری ذمہ داریوں کا خیال ہی رکھ لیتے۔

اگرچہ انہوں نے ہاظم بنگوار کا نام نہیں لکھا، تاہم ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا، کیوں کہ پاکستان کی بیوروکریسی سے وہ واحد شخصیت تھے جو ہم اسٹائل ایوارڈز میں عام اداکاروں اور اداکاراؤں کی طرح فیشن ایبل لباس پہن کر شریک ہوئے تھے۔

فواد چوہدری کی طرح عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی ہاظم بنگوار کے لباس اور فیشن پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024