• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلوچستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید

شائع May 14, 2024
علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے — فائل فوٹو
علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے — فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر بابر خان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فوجی دستے نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

تاہم دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوجی دستے کی قیادت کرنے والے میانوالی کے 33 سالہ میجر بابر خان نے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024