• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:02pm
  • LHR: Asr 4:45pm Maghrib 6:42pm
  • ISB: Asr 4:52pm Maghrib 6:51pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:02pm
  • LHR: Asr 4:45pm Maghrib 6:42pm
  • ISB: Asr 4:52pm Maghrib 6:51pm

ایسی کوئی بات نہیں، انمول بلوچ کی افیئرز کی خبروں پر وضاحت

شائع May 17, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ساتھی اداکار کے ساتھ کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں اور ان کے درمیان پیار، محبت جیسی کوئی بات نہیں۔

انمول بلوچ کی جانب سے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو کی وائرل کلپ میں انہیں ساتھی اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ رومانوی تعلقات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ جب وہ شوٹنگ پر حمزہ سہیل کے ساتھ ہوتی ہیں تو لوگوں کی باتیں سن کر ان کے دل میں بھی حقیقی معنوں میں جوڑا بننے کا خیال آتا ہے؟

اس پر اداکارہ نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہونی چاہئیے۔

انمول بلوچ نے واضح کیا کہ ان کے اور حمزہ سہیل کے خاندانوں میں بہت بڑا فرق ہے اور دونوں کے خاندان والوں نے ہر کسی کے لیے بہت کچھ سوچ رکھا ہے۔

اداکارہ کے مطابق جہاں صرف کام کیا جاتا ہے، وہاں صرف کام ہی ہو، اس طرح کی باتیں نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اور حمزہ سہیل کو اچھی طرح سے اپنے اپنے خاندانوں کا علم ہے، ہمارے خاندان بلکل مختلف ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی اچھی جوڑیوں کی مثال دیے جانے پر انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ شوبز میں عائزہ خان اور دانش تیمور سمیت دیگر کی جوڑیاں بہت اچھی ہیں اور انہیں پسند بھی کیا جاتا ہے۔

انمول بلوچ کے مطابق لیکن شوبز کی جوڑیاں بھی اس وقت ہی بنیں جب دونوں افراد کے دل میں جوڑی بننے کی بات تھی لیکن ان کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے اور حمزہ سہیل کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہے، اس لیے لوگوں کی باتیں اہمیت نہیں رکھتیں اور وہ لوگوں کی ایسی باتوں پر ہنستے رہتے ہیں۔

انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان والوں نے کچھ اور سوچ رکھا ہے جب کہ مداح کچھ اور سوچ رہے ہیں، اس لیے وہ ایسی باتوں پر ہنستی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025