• KHI: Fajr 4:34am Sunrise 5:56am
  • LHR: Fajr 3:48am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:46am Sunrise 5:18am
  • KHI: Fajr 4:34am Sunrise 5:56am
  • LHR: Fajr 3:48am Sunrise 5:17am
  • ISB: Fajr 3:46am Sunrise 5:18am

اسلام آباد: امریکی خاندان کو لوٹ لیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج

شائع May 27, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی خاندان کو لوٹنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تھانہ آئی 9 کے آئی 8 مرکز میں پیش آیا، آئی 8 مرکز میں گزشتہ رات امریکی شہری ڈیوڈ کو بیوی اور بیٹی سمیت لوٹ لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکن فیملی اپنی گاڑی میں موجود تھی کہ اچانک گاڑی کے پاس موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو آئے، مسلح ڈاکوؤں نے بندوق کی نوک پر فیملی سے 2 عدد آئی فونز اور پاکستانی 3 ہزار روپے چھین لیے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ اس پر کام کر رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام تکنیکی اور جدید ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 مئی 2025
کارٹون : 30 اپریل 2025