• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

نہیں چاہتا تھا بیٹا شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے، نعمان اعجاز

شائع May 29, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے بیٹے زاویار نعمان شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔

زاویار نعمان کا شمار ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے والد کے ہمراہ بھی کام کر چکے ہیں اور ان کے متعدد ڈراموں کو کافی پسند بھی کیا گیا۔

تاہم حال ہی میں زاویار نعمان کے والد اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا اداکاری نہ کرے لیکن ان کا بیٹا پہلے ہی اداکار بننے کا فیصلہ کر چکا تھا۔

نعمان اعجاز نے ایک ٹاک شو میں شوبز انڈسٹری کی مشکل حالات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب ان کے بیٹے نے شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ بیٹے کے فیصلے پر جذباتی ہوگئے تھے اور رو پڑے تھے۔

سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں نام اور پیسا کمانا آسان کام نہیں، یہ مشکل ترین فیلڈ ہے، اسی وجہ سے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اس شعبے میں نہ آئے۔

اداکار کے مطابق انہوں کبھی نہیں چاہا تھا کہ ان کا بیٹا اداکار بنے اور نہ ہی انہوں نے کبھی بیٹے کو ایسی ترغیب دی اور نہ ہی ان کی ایسی تربیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں بیٹے نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور رو پڑے۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ وہ جائے نماز پر ہی بیٹے کے اداکاری کے فیصلے پر رو پڑے تھے کہ انہوں نے یہ کس طرح کا فیصلہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ خود ملنگ آدمی ہیں، ہر کام کرلیتے ہیں لیکن ان کا بیٹا ایسا نہیں، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا شوبز کے بجائے کسی دوسرے شعبے میں جائے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024