تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، اقرار الحسن
ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے پہلی بار اپنی تینوں بیویوں کے درمیان آپس کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں۔
حال ہی میں اقرار الحسن نے ایک ٹاک شو میں اپنی تین شادیوں اور تینوں بیویوں کے ساتھ نہ رہنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں تین شادیاں کرنے کا شوق نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
ان کے مطابق وہ کسی کو تین تین شادیاں کرنے کی ترغیب نہیں دے رہے، نہ ہی وہ اپنے اس عمل کو زبردست بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہر کسی اپنی مرضی اور اپنی مجبوریاں ہوتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کوئی شوق یا ٹارگیٹ نہیں تھا کہ انہیں تین ہی شادیاں کرنی ہیں، لوگ نہیں جانتے کہ ان کی تین شادیوں کی کیا مجبوریاں اور کیا اسباب تھے۔
اقرار الحسن نے کہا کہ وہ خدا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان سے تین شادیوں کا اچھا فیصلہ کروایا اور انہوں نے اس پر عمل کیا۔
پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی قرت العین اور تیسری بیوی عروسہ خان ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہتیں ہیں جب کہ تیسری اہلیہ فرح اقرار کچھ ہی فاصلے پر الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ بیویوں کا ایک ہی گھر میں رکھنے والے کون ہوتے ہیں؟ وہ اپنی مرضی سے ایک ساتھ ایک ہی گھر میں خاندان کی طرح رہائش پذیر ہیں، وہ رکھنے کی بات نہیں کرتے، وہ خود رہ رہی ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ بہت سارے غیر شادی شدہ لوگ پوچھتے ہیں کہ اقرار الحسن نے کون سے دربار میں کون سے پانی پھینکا کہ ان کی تین تین شادیاں ہوگئیں تو اس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ دراصل شادی ایک ذمہ داری ہے اور وہ شخص ہی اس کا نبھاتا ہے جو ذمہ داری ادا کرنا جانتا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ورنہ بہت ساری مثالیں کہ لوگ خفیہ نکاح کرلیتے ہیں جب کہ بہت سارے لوگ یہاں، وہاں منہ بھی مارتے ہیں اور ذمہ داریوں سے بھاگتے ہیں۔
خیال رہے کہ اقرار الحسن کی تیسری شادی کی افواہیں گزشتہ ایک سال سے جاری تھیں، رواں برس ہی اقرار الحسن نے ایک ٹاک شو میں عروسہ خان سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔
اب انہوں نے بتایا ہے کہ عروسہ خان اور قرت العین ایک ساتھ جب کہ فرح اقرار الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔