• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

خدا سب کو صبر دے، بدو بدی کے ڈیلیٹ ہونے پر ماڈل وجدان راؤ کا رد عمل

شائع June 6, 2024

کامیڈین گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ بدو بدی میں پرفارمنس کرنے والی ماڈل وجدان راؤ نے اپنے گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے ویڈیو کو ہٹانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بدو بدی کو چاہت فتح علی خان کے یوٹیوب سمیت دیگر یوٹیوب چینلز سے کاپی رائٹس کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

چاہت فتح علی خان کے یوٹیوب پر ملکہ ترنم نورجہاں کے آفیشل یوٹیوب کی جانب سے کاپی رائٹس کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد گانے کو ڈیلیٹ کیا گیا۔

بدو بدی کو چاہت فتح علی خان کے یوٹیوب پر 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

گانے کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ چاہت فتح علی خان کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا، تاہم گانے میں پرفارمنس کرنے والی ماڈل وجدان راؤ نے اپنا رد عمل دے دیا۔

وجدان راؤ نے اپنے ویڈیو میں بیان میں کہا کہ بدو بدی کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد انہیں بہت سارے میسیجز کیے جا رہے ہیں اور فون کالز کرکے پوچھا جا رہا ہے کہ ان کی شکایت پر گانے کو ڈیلیٹ کیا گیا کیا؟

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے گانے سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کی وجہ سے گانا ڈیلیٹ ہوا، بدو بدی ان کا بھی اتنا ہی گانا تھا، جتنا چاہت فتح علی خان کا تھا۔

وجدان راؤ نے کہا کہ گانے کو ڈیلیٹ کیے جانے پر انہیں بہت افسوس ہو رہا ہے لیکن وہ اب وہ کیا کرسکتی ہیں، انہیں بہت دکھ ہو رہا ہے۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ گانے کے ڈیلیٹ کیے جانے پر سب کے لیے صبر کی دعا کر رہی ہیں اور خدا انہیں بھی صبر عطا کرے اور دوسرے لوگوں کو بھی صبر دے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024