• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر کمپنی کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت

شائع June 8, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر کمپنی کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولرمینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کےصدر ژن گولی سے ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی، اویس لغاری نے بتایا کہ پاکستان تیزی سےانرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےچینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024