• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:11pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:11pm

شوہر کبھی کبھار کھانے کی اجازت بھی دیتے ہیں، اشنا شاہ کا تنقید پر جواب

شائع June 15, 2024 اپ ڈیٹ June 16, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر کبھی کبھار انہیں کھانے کی اجازت بھی دیتے ہیں۔

اشنا شاہ نے حال ہی میں شوہر کے ہمراہ ویانا سے مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو مختصر اور بولڈ لباس میں دیکھا گیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد اسے دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ کی ویڈیو پر متعدد شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کیے اور انہوں نے اداکارہ کی خوبصورتی اور لباس کو سراہا، تاہم بعض صارفین نے انہیں مختصر لباس پہننے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

زیادہ تر افراد نے اداکارہ کی جانب سے مختصر لباس پہننے پر انہیں بے شرم کہا اور ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

کچھ افراد نے اداکارہ کے شوہر پر بھی تنقید کی اور بعض نے سوال اٹھایا کہ اداکارہ کو ان کے شوہر کیسے مختصر لباس پہننے کی اجازت دیتے ہیں؟

ایک صارف کی جانب سے اداکارہ کے شوہر پر حیرانگی کا اظہار کیے جانے اور سوال کرنے پر کہ انہوں نے کیسے اپنی اہلیہ کو مختصر لباس پہننے کی اجازت دی، اس پر اداکارہ نے انہیں کرارا جواب دیا۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والے صارف کے کمنٹس پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ان کے شوہر کبھی کبھار انہیں کھانے پینے کی اجازت بھی دیتے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے تنقید کرنے والے کو کرارا جواب دیے جانے پر بعض صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2024
کارٹون : 25 جون 2024