• KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:18pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:12pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

نوشین شاہ ڈپریشن کا شکار، مداحوں سے دعا کی اپیل کردی

شائع June 26, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، لکھاری و اداکارہ نوشین شاہ نے انسٹاگرام سے اپنی تقریبا تمام پوسٹس کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے لیے دعا کرنے کی درخواست کردی۔

نوشین شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں گاڑی میں عبایہ کے ساتھ سفر کرنے کی اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی، جسے دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان دنوں شدید ڈپریشن اور انزائٹی میں مبتلا ہیں، اس لیے ان کی صحت کے لیے دعائیں کی جائیں۔

مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو عبایہ میں دیکھا گیا، تاہم انہوں نے ویڈیو میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ ان دنوں شدید ذہنی اضطراب سے گزر رہی ہیں، اس لیے تمام مداح ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

ساتھ ہی نوشین شاہ نے انسٹاگرام سے تقریبا اپنی تمام پوسٹس اور تصاویر ڈیلیٹ کردیں، تاہم انہوں نے دو درجن کے قریب تصاویر اور ویڈیوز کو رہنے دیا، جن میں ان کے اہل خانہ اور انہیں مکمل لباس اور عبایہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سےشدید ڈپریشن اور انزائٹی میں مبتلا ہونے کی بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ گزشتہ ماہ مئی کے اختتام پر نوشین شاہ نے انسٹاگرام پوسٹس میں بتایا تھا کہ ان کی سرجری ہوئی ہے۔

اداکارہ نے سرجری کے بعد مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ انہیں کیا بیماری لاحق تھی اور ان کی کس چیز کی سرجری ہوئی تھی اور اب انہوں نے مداحوں سے ڈپریشن کے لیے دعا کی درخواست کردی۔

کارٹون

کارٹون : 30 جون 2024
کارٹون : 28 جون 2024