• KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:18am Sunrise 5:02am
  • KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:47am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 5:02am
  • ISB: Fajr 3:18am Sunrise 5:02am

میری جگہ اداکار کے بیٹے کو کاسٹ کرنے پر عائزہ خان نے ڈراما چھوڑا، ارسلان نصیر

شائع June 26, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار ارسلان نصیر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک ڈرامے میں ان کی جگہ اداکار کے بیٹے کو کاسٹ کرنے پر اداکارہ عائزہ خان نے بھی مذکورہ ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ارسلان نصیر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کےجوابات دیے اور انہوں نے کئی انکشافات بھی کیے۔

ایک مداح نے ان سے سوال کرنے کے بجائے ان کے ساتھ اپنی خواہش کا اظہار کیا اور ان سے التجا کی کہ وہ عائزہ خان کے ساتھ کسی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کریں اور اس ڈرامے کا اختتام بھی اچھا ہو۔

اس پر ارسلان نصیر نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں عائزہ خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پھر ان کی جگہ مذکورہ ڈرامے میں ایک اداکار کے بیٹے کو کاسٹ کیا گیا اور انہیں نکال دیا گیا۔

ارسلان نصیر نے لکھا کہ ان کی جگہ اداکار کے بیٹے کو کاسٹ کیے جانے پر عائزہ خان نے بھی مذکورہ ڈراما چھوڑ دیا تھا۔

اگرچہ ارسلان نصیر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ڈرامے سے نکال کر ان کی جگہ اداکار کے بیٹے کو کاسٹ کیا گیا، تاہم انہوں نے اداکار یا ان کے بیٹے کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے کوئی تفصیلات بتائیں۔

ارسلان نصیر کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری پر بات کرنے پر متعدد افراد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے، بعض افراد نے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جب کہ بعض نے انہیں اپنی اداکاری بہتر کرنے کا مشورہ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024