• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

کیریئر کے آغاز میں ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا گیا، مریم نفیس

شائع June 29, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا گیا۔

مریم نفیس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے شوبز کیریئر کے آغاز میں لوگوں کی جانب سے دیے جانے والے مشوروں سمیت دیگر رجحانات پر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ شوبز میں نئی آئی تھیں تو انہیں ناک کی ہڈی کا آپریشن کروانے کا مشورہ دیا گیا اور کہا کہ اسے ٹھیک کرالیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ انہیں شروع سے ہی سائنوسائٹس کا مسئلہ درپیش ہے، اس لیے کبھی کبھی ان کی ناک بڑی دکھائی دیتی ہے۔

ان کے مطابق لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا سائنس کا آپریشن کروائیں لیکن انہوں نے کسی کی ایک بات تک نہ مانی۔

مریم نفیس کے مطابق ان کا خیال تھا کہ انہیں خدا نے جیسے پیدا کیا ہے، وہ ویسی ہی رہیں گی، ان کا جتنا اور جہاں رزق لکھا ہوگا، انہیں ملے گا، اس لیے وہ اپنے ناک کی سرجری نہیں کرائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شوہر اور اپنی والدہ کو بتایا کہ ان کا ناک کی سرجری کا کوئی ارادہ نہیں، اگر مستقبل میں ان کا سائنوسائٹس کا مسئلہ سنگین ہوجاتا ہے اور انہیں ہسپتال داخل کرایا جاتا ہے تو بعد میں ان کے خاندان پر منحصر ہے کہ وہ ان کی سرجری کروائیں یا نہ کروائیں لیکن ابھی وہ ناک کا آپریشن نہیں کروائیں گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں مریم نفیس کا کہنا تھا کہ کیریئر کے شروع میں اگر کسی شخص نے انہیں کوئی غلط بات بولی بھی ہوگی تو انہوں نے ان کی بات کو دل پر نہیں لیا ہوگا۔

اداکارہ کے مطابق ویسے عام طور پر لوگ ان سے غلط بات کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن انہیں یاد نہیں کہ کسی نے ان کے ساتھ نامناسب بات کی ہوگی لیکن اگر کسی نے کی بھی ہوگی تو انہیں یاد نہیں اور انہوں نے ایسی بات کا برا نہیں منایا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024