• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

ویب سیریز ’برزخ‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع July 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار صنم سعید اور فواد خان کی مرکزی کاسٹ پر بنی پاکستانی ویب سیریز ’برزخ ’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جسے رواں ماہ 19 جولائی کو بھارتی ویب سائٹ پر پیش کردیا جائے گا۔

ٹریلر سے ویب سیریز کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی بزرگ شخص کی شادی کے دوران ہونے والے مختلف واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فواد خان اور صنم سعید ممکنہ طور پر میاں اور بیوی کے روپ میں دکھائی دیں گے جب کہ ان کے بچے بھی ہوں گے۔

ٹریلر میں فواد خان اور صنم سعید سمیت دیگر مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے جو کہ خاندان کے بزرگ شخص کی شادی میں شرکت کے لیے خوبصورت نظاروں سے گھرے گھر میں جمع ہوتے ہیں، جہاں مختلف واقعات رونما ہوتے ہیں۔

ویب سیریز کو پہلے ہی 19 جولائی کو زندگی چینل کے یوٹیوب سمیت زی فائیو پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

’برزخ ’ کو جہاں پاکستانی ہدایت کار نے ڈائریکٹ کیا ہے، وہیں اس کی زیادہ تر کاسٹ بھی پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے، تاہم اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی ٹیم کے مطابق ’برزخ ’ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے اندر ہونے والے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، خوشحال خان، سلمان شاہد، انیقا ذوالفقار علی اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

’برزخ ’ کی شوٹنگ دو سال قبل مارچ 2022 میں مکمل کی گئی تھی اور فروری 2023 میں اسے فرانسیسی فلم میلے میں پیش کیا گیا تھا۔

شوٹنگ مکمل ہونے کے ڈھائی سال بعد اسے رواں ماہ 19 جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیرتے ہوئے اس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، گزشتہ ہفتے اس کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024