• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماڈل کرن اشفاق کے حاملہ ہونے کی افواہیں

شائع July 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل کرن اشفاق کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں ہیں۔

کرن اشفاق نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ رومانوی تصاویر شیئر کیں، جس پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے ماڈل کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں۔

ماڈل کی تصاویر پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی اور شوہر پر بھی سوال اٹھائے کہ نہ جانے ماڈل کے شوہر کو کیا مجبوری تھی کہ انہیں شادی کرنی پڑی۔

اس پر کرن اشفاق نے کمنٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ان کے ساتھ بہت خوش اور پرسکون ہیں، دوسروں کو پریشانی کرنے کی ضرورت نہیں۔

کرن اشفاق کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کا وزن کچھ زیادہ دکھائی دینے پر مداحوں اور خصوصی طور پر خواتین نے کمنٹس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ حمل سے ہیں۔

کرن اشفاق نے حاملہ ہونے سے متعلق کیے گئے کمنٹس پر کوئی جواب نہیں دیا، البتہ انہوں نے ایک مداح کو جواب دیا کہ مذکورہ تصاویر چند ماہ قبل اپریل کی ہیں۔

کرن اشفاق کی جانب سے حمل سے متعلق کیے جانے والے کمنٹس پر کوئی جواب نہ دیے جانے اور تصاویر سے متعلق وضاحت کرنے کے بعد صارفین کو مزید شک ہوا اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماڈل کم سے کم 4 ماہ کے حمل سے ہیں۔

کرن اشفاق کی شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصاویر دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے بھی شیئر کی گؐئیں، جہاں دعویٰ کیا گیا کہ ماڈل حمل سے ہیں اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

حالیہ چہ مگوئیوں سے قبل فروری 2024 میں بھی کرن اشفاق کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں تھیں اور ان سے مداحوں نے انسٹاگرام پر اس متعلق سوال بھی کیا تھا، جس پر انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ حمل سے نہیں ہیں۔

کرن اشفاق نے ڈار نے دسمبر 2023 کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے شادی کی تھی۔

اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2018 میں اداکار عمران اشرف سے کی تھی، ان کے ہاں 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور دونوں کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024