• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

شوہر سے صلح نہیں کی، خلع لوں گی، عائشہ جہانزیب

شائع July 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے شوہر سے صلح کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ عائشہ جہانزیب نے تشدد کیس میں شوہر حارث سے صلح کرتے ہوئے کیس کی پیروی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ جہانزیب خود پر تشدد کے کیس میں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے عدالت میں بتایا دیا تھا کہ وہ شوہر کے خلاف تشدد کیس کی مزید پیروی نہیں کریں گی اور ان کے درمیان معاملات طے ہوگئے ہیں۔

تشدد کے باوجود شوہر سے صلح کرنے کی خبریں وائرل ہونے کے بعد ٹی وی میزبان نے واضح کیا کہ انہوں نے صلح نہیں کی۔

نشریاتی ادارے جیو ٹی وی کے مطابق عائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تشدد کرنے والے شخص کے ساتھ کسی طرح کی کوئی صلح نہیں کی۔

انہون نے تصدیق کی کہ البتہ انہوں نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ شوہر کے خلاف تشدد کیس کی مزید پیروی نہیں کریں گی کیوں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی کیس میں عدالتوں کے چکر کاٹیں۔

عائشہ جہانزیب نے مزید اعلان کیا کہ وہ شوہر سے خلع لیں گی اور اس ضمن میں وہ جلد ہی عدالت میں درخواست دائر کریں گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب پر تشدد کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں ایک سال میں تیسری بار تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ان کے شوہر نے خفیہ نکاح بھی کر رکھا ہے۔

بعد ازاں عائشہ جہانزیب کی فریاد پر پولیس نے ان کے شوہر حارث کو گرفتار کرلیا تھا، ان پر تشدد کا نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی لیا تھا اور ان کے شوہر کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے عائشہ جہانزیب کی گرفتاری کے بعد ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا اور بعد ازاں انہیں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا اور 19 جولائی کو اسی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عائشہ جہانزیب بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور عدالت میں بیان دیا کہ وہ شوہر کے خلاف کیس کی پیروی نہیں کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024