• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

مومنہ اقبال سے حساس سوال پوچھنے پر ندا یاسر کو تنقید کا سامنا

شائع August 6, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹی وی میزبان ندا یاسر کو اداکارہ مومنہ اقبال سے مارننگ شو کے دوران حساس سوال پوچھے جانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ندا یاسر نے مومنہ اقبال سمیت دیگر اداکاروں سے ایک ہی سوال کیا کہ انہیں کس شخص کے جانے کا دکھ سب سےزیادہ ہوا اور آج تک انہیں اس کا دکھ ہے؟

اس پر مارننگ شو میں شریک ہونے والے اداکاروں نے مختلف جوابات دیے، زیادہ تر اداکاروں نے اپنے والدین کے انتقال کے دکھ پر بات کی اور جب مومنہ اقبال کا نمبر آیا تو ندا یاسر نے ان سے سوال کرنے سے قبل اداکارہ کے حال ہی میں انتقال کر جانے والے والد پر بات کی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ندا یاسر نے مومنہ اقبال کا نمبر آنے پر کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ اداکارہ سے سوال کریں یا نہ کریں؟ کیوں کہ حال ہی میں اداکارہ کے والد کا انتقال ہوا ہے۔

ندا یاسر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مومنہ اقبال کا زخم ابھی ہرا ہے، وہ بھرا نہیں، اس لیے وہ ان سے ایسا سوال نہیں کرتیں کہ انہیں کس شخص کے جانے کا دکھ آج تک ہے؟

ندا یاسر کی وضاحت کرنے پر مومنہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے بات کرنے سے گریز کیا، تاہم ان کے چہرے پر افسردگی اور دکھ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ندا یاسر کی جانب سے مومنہ اقبال سے اس طرح کا سوال پوچھے جانے پر صارفین نے میزبان کو آٓڑے ہاتھوں لیا اور سوال اٹھایا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں ہے کہ کس شخص سے کس طرح کا سوال کس وقت کیا جانا چاہیے؟

جہاں زیادہ تر لوگوں نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں بعض افراد نے مومنہ اقبال کی جانب سے شو میں شرکت کرنے بھی سوال اٹھائے کہ وہ والد کے انتقال کے کچھ عرصے بعد ہی کیوں ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں؟

سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نہ صرف ان کے پروگرام کو فضول قرار دیا بلکہ یہ بھی لکھا کہ وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہیں۔

بعض افراد نے ندا یاسر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر مومنہ اقبال سے ایسا حساس سوال کیا تاکہ پروگرام کی ریٹنگ آئے۔

خیال رہے کہ مومنہ اقبال کے والد کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد اداکارہ اسکرین سے غائب ہیں لیکن اب ان کا نیا ڈراما تیرے جانے کے بعد اے آر وائے پر نشر ہو رہا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024