• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

کمسن بچی کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا معاملہ، 2 ملزمان گرفتار

شائع August 7, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کے معاملے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان طیب شہزاد اور ذیشان حیدر نے کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں، ملزمان نے متاثرہ بچی کا قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کے موبائل سے مذکورہ واٹس ایپ اکاؤنٹ برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے موبائل سے کمسن بچی کا قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ بچی کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھے، ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024