• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بطور ساس غلطیاں کیں، پھر ان سے سیکھا، صبا فیصل

شائع August 7, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ بطور ساس ان سے بہت ساری غلطیاں ہوئیں اور بعد ازاں انہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا۔

صبا فیصل حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے بطور ساس ہونے والی اپنی غلطیوں پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے غلطیوں سے کیا سیکھا؟

اداکارہ نے بتایا کہ پانچ سال قبل جب انہوں نے پہلے اور بڑے بیٹے کی شادی کی تو وہ بہت خوش تھیں کہ ان کے گھر ایک فرد کا اضافہ ہوگا، ان کی بہو آئیں گی اور گھر کی رونقیں بڑھیں گی۔

ان کے مطابق انہوں نے پہلے بیٹے کی شادی کے وقت بطور ساس اور والدہ سوچا لیکن انہوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ان کی آنے والی بہو کیا امیدیں رکھ کر اس گھر میں آ رہی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹے کی شادی کے وقت اور بعد میں ہونے والی غلطیوں سے انہوں نے سیکھا، اس لیے اب جب وہ دوسری بہو بیاہ لائی ہیں تو ان کا تجربہ اور زندگی بلکل مختلف ہے۔

اداکارہ کے مطابق اس بار انہوں نے نہ صرف بطور ساس اور والدہ بلکہ ایک نئی بہو کے طور پر بھی سوچا کہ انہیں کیا مشکلات پیش آ سکتی ہیں اور انہیں کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟

صبا فیصل نے بتایا کہ پہلی بہو کے معاملے میں ان سے بہت ساری غلطیاں ہوئیں، انہوں نے بہو سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ کرلی تھیں، جس وجہ سے ان سے غلطیاں ہوئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کی بہو نئے گھر میں آئی تھیں اور انہیں ہر چیز کا علم نہیں تھا لیکن وہ ان سے توقع رکھتی تھیں کہ انہیں ہر چیز کا علم ہے، جس وجہ سے انہیں بہو کو سمجھنے میں غلطی ہوئی۔

صبا فیصل کے مطابق ان کی بہو کی کوئی غلطی نہیں تھی، ان سے ہی غلطیاں ہوئیں اور انہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا، اس لیے دوسرے بیٹے کی شادی کے وقت وہ والے مسائل نہیں ہوئے جو پہلے بیٹے کی شادی کے وقت ہوئے۔

خیال رہے کہ ماضی میں صبا فیصل اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل کی بیوی پر سنگین الزامات عائد کر چکی ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی پوسٹس اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرکے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔

بعد ازاں بھی صبا فیصل بہو کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرتی رہیں اور اب ایک بار پھر انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024