• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئی مشینری خریدنے کا فیصلہ

شائع August 10, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاسپورٹ حکام نے ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے 20 نئے لیمینیٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، 5 جدید آر ایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاسپورٹ حکام نے بتایا ہے کہ نئے پرنٹرز اور لیمینیٹرز آنے سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے، جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہوجائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک منگوا لیا ہے، اس فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پرنٹنگ صلاحیت بنانے کے لیے سال میں دو بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پراسیسنگ اسپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویریفائی کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ’ توجہ دلاؤ نوٹس’ پیش کیا تھا۔

جس پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب میں کہا ’پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا مسئلہ ستمبر تک حل ہو جائے گا‘۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے نظام کے متعارف ہونے سے درخواستوں کے موجودہ بیک لاگ کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024