• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm

دارالحکومت اسلام آباد میں ہارن، باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ

شائع August 11, 2024
فوٹو: شکیل قرار
فوٹو: شکیل قرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں ہارن اور باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہمارے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ لوگ ہارن، باجے اور سیٹیاں فروخت کررہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے مناسب جواب موجود ہے اور اسی لیے امن عامہ کو لاحق کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ میں دفعہ 144 میں درج اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہارن اور باجے ذخیرہ، فروخت، خریدنے اور اس کے استعمال پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے جس کے استعمال پر 10 دن کے لیے مکمل طور پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں جبکہ اسٹال مالکان بھی باجوں کی فروخت بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ باجے کے استعمال یا بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024