• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارتی فورسز کی فائرنگ، مبینہ طور پر غلطی سے سرحد پار کرنے والا شخص جاں بحق

شائع August 14, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی فورسز نے یوم آزادی کے موقع پر مبینہ طور پر غلطی سے سرحد پار کرنے والے نامعلوم شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ واقعہ لاہور کے نواح میں واقع سرحدی گاؤں ہڈیارہ کے قریب پیش آیا، بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے دعویٰ کیا کہ یہ شخص ہلاک کیے جانے سے قبل بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور انہوں نے لاش پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی کوشش کی۔

تاہم پاکستان رینجرز نے بین الاقوامی سرحد کے لیے دونوں اطراف کے وضع کردہ طریقہ کار (ایس او پیز ) کے مطابق واقعے اور اس شخص کی شناخت کرنے کے حوالے سے مکمل تحقیقات سے قبل لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

ایس او پیز کے مطابق دونوں اطراف کی سرحدی فورسز کو نادانستہ طور پر سرحد عبور کرنے والے مقامی لوگوں پر نظر رکھیں گی اور اطمینان کرنے کے بعد کہ سرحد انجانے میں عبور کی گئی، شہری کو واپس اس کے ملک کے حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

ماضی میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں پاکستانی حکام نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہریوں کو واپس کیا جب کہ بھارتی حکام بھی ایسا کرتے رہے ہیں۔

لیکن موجودہ معاملے میں ایسا لگتا ہے بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر ان کے علاقے میں داخل ہونے والے شخص کو گولی مارنے سے پہلے بہت کم تحمل کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلے اس شخص کو الرٹ کرنے کی کوشش کی اور ان کی وارننگ نظر انداز کرنے پر گولی چلا دی جس سے وہ موقع پر ہی مارا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان بات چیت منگل کی رات دیر گئے تک جاری رہی، تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024