• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:37pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:37pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:56pm

وہاب بگٹی اور صاحبان بھارتی ریپر ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری کرنے کو تیار

شائع August 16, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کوک اسٹوڈیو پاکستان فیم بلوچی فوک گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک فنکارہ صاحبان جلد ہی بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز ہونے والے اپنے اگلے میوزک ایلبم ”گلوری“ کی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے ایلبم کے گانوں کی فہرست بھی دی۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں موجود فہرست کے مطابق ان کے ایلبم میں مجموعی طور پر 18 گانے شامل ہوں گے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے گلوکار بھی ان کے ساتھ پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

یو یو ہنی سنگھ کے تقریبا ہر گانے میں ان کے ساتھ دیگر فنکار، ریپر، گلوکار و موسیقار پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔

ان کے 18 گانوں پر مشتمل میوزیکل ویڈیو ایلبم کے دو گانوں میں پاکستان کے وہاب بگٹی اور صاحبان بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

صاحبان بھارتی گلوکار کے ساتھ“ریپ گاڈ“ جب کہ وہاب بگٹی ”بیبا“ گانے میں یو یو ہنی سنگھ اور دیگر گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کرتے نظر آئیں گے۔

وہاب بگٹی کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی سے ہے اور انہیں کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کے بلوچی گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت ملی تھی۔

ان کی طرح صاحبان کے تعلق صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر سے ہے اور انہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 15 میں سندھی گانا ’آئی آئی‘ گایا تھا۔

وہاب بگٹی کے ”کنا یاری“ اور صاحبان کے ”آئی آئی“ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے موسیقی کے مداحوں نے بھی پسند کیا تھا۔

یو یو ہنی سنگھ کا ایلبم ”گلوری“ رواں ماہ 26 اگست کو ریلیز ہوگا اور پہلی بار وہ پاکستانی لوک اور فوک گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جنوری 2025
کارٹون : 27 جنوری 2025