• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:07am

گھر کے کمرے سے سیلون چلانے والی نبیلہ برانڈ کیسے بنیں؟

شائع August 17, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ مقصود نے پہلی بار بتایا ہے کہ گھر کے ایک چھوٹے سے کمرے سے سیلون شروع کرنے کے بعد وہ برانڈ کیسے بنیں اور ملک بھر میں انہوں نے کس طرح اپنے سیلونز کھولے؟

نبیلہ مقصود نے حال ہی میں عائشہ عمر کے شو میں اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں یعنی محض 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی اور 21 سال سے قبل وہ ماں ایک بچے کی ماں بن چکی تھیں۔

ان کے مطابق کم عمری اور شادی کے بعد بھی انہوں نے ذہن میں سوچ رکھا تھاکہ وہ کچھ نہ کچھ کریں گی لیکن انہیں کسی چیز کا علم نہیں تھاکہ وہ کیا کریں گی؟

نبیلہ مقصود کا کہنا تھا کہ انہیں شروع سے ہی میک اپ کرنے، بال سجانے اور اسٹائل کرنے کا شوق تھا جو شادی کے بعد بھی جاری رہا اور پہلے بچے کی پیدائش کے بعد جب وہ کراچی کی پارسی کالونی میں بیٹے کی ویکسینیشن کروانے گئیں تو وہاں ایک ویکسینیٹر خاتون نے ان کے چھوٹے اسٹائلش بال دیکھ کر ان سے سوالات کرنا شروع کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسینیٹر خاتون نے ہی انہیں مشورہ دیا کہ وہ سیلون کھولیں اور اگر انہیں اچھی طرح بال بنانے نہیں آتے تو پہلے کورس کریں اور پھر کام شروع کریں۔

نبیلہ مقصود کے مطابق انہوں نے خاتون کو بتایا کہ بالوں کے اسٹائل اور کٹنگ کے کورس بیرون ملک ہوتے ہیں اور وہ بچے چھوڑ کر نہیں جا سکتیں، جس پر ویکسینیٹر خاتون نے انہیں سخت جملے کہے کہ بچوں کو یہیں چھوڑ جاؤ، وہ مر نہیں جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے شوہر، سسرالیوں اور بہن سمیت دیگر افراد سے مشورہ کیا اور اپنے زیورات بیچ کر کورس کرنے بیرون ملک روانہ ہوئیں اور انہوں نے پہلے ہی منصوبہ بنایا تھا کہ واپسی پر وہ گھر کے ایک کمرےمیں سیلون کھولیں گی۔

نبیلہ کا کہنا تھا کہ کورس کرکے آنے کے بعد انہوں نے گھر کے باہر کے چھوٹے کمرے میں سیلون کھولا اور انہوں نے پہلی کٹنگ کی فیس محض 75 روپے لینا شروع کیے اور انہوں نے 39 سال قبل پہلا سیلون کھولا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تین سال تک انہوں نے گھر میں ہی سیلون چلایا، سیلون میں ان کے بچوں کے رونے کی آوازیں آتی تھیں، گھر میں جو کچھ ہو رہا ہوتا تھا، اس کا بھی پتا چلتا تھا، بعد ازاں انہوں نے کرائے پر جگہ لے کر سیلون دوسری جگہ منتقل کیا۔

نبیلہ کے مطابق آنے والے سالوں میں انہوں نے اپنا سیلون مزید بڑی اور کشادہ جگہ پر بنایا اور اب وہ اپنے سیلون کی چالیسویں سالگرہ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے پاکستان بھر میں اگرچہ 10 سیلون ہیں لیکن ان کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی اور اب وہ صرف سیلون کا کام نہیں کرتیں بلکہ اسٹائلسٹ سمیت بطور بیوٹی برانڈز بھی آگے بڑھ رہی ہیں اور انہوں نے متعدد بیوٹی مصنوعات متعارف کرا رکھی ہیں، جن میں ان کے بیٹے بھی ساتھ دیتے ہیں۔

نبیلہ مقصود کے مطابق ان کے دو بیٹے ہیں اور بہو بھی ان کے کاروبار میں ان کا ہاتھ بٹاتی ہیں جب کہ ان کے شوہر نے انہیں کیریئر کو بڑھانے میں مدد کی، وہ ان کی مدد کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 جنوری 2025
کارٹون : 28 جنوری 2025