• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

قومی اسمبلی اجلاس کل شام 5 بجے ہوگا، 23 نکاتی ایجنڈا جاری

شائع August 25, 2024
— فائل فوٹو: قومی اسمبلی ٹوئٹر
— فائل فوٹو: قومی اسمبلی ٹوئٹر

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے ہو گا، اسمبلی سیکریٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے نظام میں تبدیلی کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

کل کے اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 21-2020 ایوان میں پیش ہو گی، ملک میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسز پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بھنگ کنٹرول اور ریگولیشن اتھارٹی کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی، تعلیمی اداروں میں طلبہ کی جانب سے منشیات کے استعمال پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر ا پاسٹائل بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی رپورٹ پیش کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی فاروق ستار پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کی رپورٹ پیش کریں گے، بشیر احمد ورک مبارک ثانی کیس پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کریں گے۔

بعد ازاں، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث جاری رہے گی، مختلف اراکین قومی اسمبلی کے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز میں شمولیت کی تحریک پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس طلب کیا تھا۔

صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے طلب کیا جب کہ سینیٹ کا اجلاس 27 اگست کو طلب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024