• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

ماہرہ خان پاکستان کی سب سے خوبصورت اداکارہ، ہمایوں سعید سب سے مقبول اداکار ہیں، وسیم عباس

شائع September 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ ماہرہ خان اس وقت پاکستان ٹیلی وژن کی سب سے خوبصورت اداکارہ جب کہ ہمایوں سعید سب سے مقبول اداکار ہیں، دونوں لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔

وسیم عباس نے حال ہی میں یوٹیوبر کو ٹیلی فونک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سے متعلق فردوس جمال کے بیان پر بھی اپنا رد عمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس جمال کو اداکاروں کی عمر پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی، انہوں نے غلط بات کی، وہ ان کی اداکاری پر بات کر سکتے تھے۔

وسیم عباس کا کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ کوئی دوسرے کو عمر کا طعنہ دے یا ان کی عمر پر تنقید کرے، دنیا بھر میں زائد العمر اداکار بڑے بڑے اسٹارز ہیں۔

انہوں نے بولی وڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کی عمر 55 اور 56 سال ہے لیکن وہ وہاں کے سب سے بڑے اسٹار ہیں۔ اسی طرح سلمان خان کی عمر بھی زیادہ ہے لیکن وہ وہاں کے اسٹار ہیں۔

وسیم عباس کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے، وہ یہاں کے سپر اسٹار ہیں، ان کی فین فالوونگ زیادہ ہے اور یہ کہ وہ پاکستان کے مارلن برانڈو ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فردوس جمال صاحب کو ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی عمر پر کوئی بات نہیں کرنی چاہیے تھی، یہ بات غلط لگتی ہے۔

وسیم عباس کے مطابق ماہرہ خان اس وقت پاکستانی ٹیلی وژن کی سب سے خوبصورت اداکارہ ہیں، ان میں ایسی کشش ہے کہ مخالف جنس کے مرد ان کی طرف کھچے چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ٹیلی وژن کا حسین ترین چہرہ جب کہ ہمایوں سعید وہ اداکار ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ سینما آتے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل فردوس جمال نے ماہرہ خان کو بوڑھی اماں قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زائد العمری نظر آتی ہے، انہیں ہیروئن کے علاوہ دوسرے کردار دیے جائیں۔

اسی طرح انہوں نے ہمایوں سعید کو شوبز کا ڈاکو قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے وسائل کو استعمال کرکے دوسرے لوگوں کو آگے آنے نہیں دیتے اور اگر وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں تو معاوضہ تو ”طوائف“ بھی لیتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024